عام آدمی پارٹی کے چئیرمین خالد فاروق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 3 میرپور نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی حقیقی معنوں میں ایک حقیقی عوامی پارٹی اور عوام کی اُمنگوں کی ترجمان پارٹی بن کر اُبھرے گی.
عام آدمی پارٹی کا منشور عوام کی حالت بدلنے کا منشور ہے نہ کہ عام روایتی سیاست دانوں کی طرح اپنی حالت بدلنے کا منشور ہے.
میرپور باشعور لوگوں کا شہر ہے. 24 نومبر کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیکر حقیقی تبدیلی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دیں.
میرپور کو مسائل کی دلدل میں پھنسانے والوں کا محاسبہ ضروری ہے.