ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں. چئیرمین آپ آدمی پارٹی پاکستان

تلخ گھونٹ
ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں ۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” رشوت لینے والااور دینے والا دونوں جہنمی ہیں ”
ہماری کچہری میں سو روپے میں گواہ مل جاتا ہے ۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے ”
ہماری عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتا ہے ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” لوگوں کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کرو ”
ہماری درسگاہیں جہالت بیچتی ہیں ۔۔۔۔مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لیکر قبر کی گود تک ”ہمارے اسپتال موت بانٹتے ہیں ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” اور جس نے ایک زندگی بچائی اس نے گویا سارے انسانوں کو بچایا ”
ہمارے بازار جھوٹ ، خیانت ، ملاوٹ کے اڈے ہیں ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ”ہماری مسجدیں ذاتی پراپرٹی ہیں ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ” وان المساجد للہ ۔۔۔ ” ) اور مسجدیں اللہ کی ہیں ۔۔۔ (ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے ۔۔۔۔ اور جو کرتے ہیں یہ ہمارا عمل ہے ۔ جب عمل عقیدے کے خلاف ہو تو اس کا نام منافقت ہے ۔
منافقوں کا ٹھکانہ جہنم میں سب سے نیچے ہے تو دنیا میں مقام سب سے اونچا کیسے ہوسکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
لیکن یہ مغرب والے نا اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکے ہیں

Related Articles

عام آدمی پارٹی میرپور کا مہنگائی کیخلاف ریلی و جلسہ

تحریک لبیک کیلئے و مہنگائی کیخلاف عام آدمی پارٹی منگلا چکسواری میرپور آزاد کشمیر کا میرپور کی تمام مزدور پارٹیوں کیساتھ ملکر مشترکہ اجتجاج...

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles

عام آدمی پارٹی میرپور کا مہنگائی کیخلاف ریلی و جلسہ

تحریک لبیک کیلئے و مہنگائی کیخلاف عام آدمی پارٹی منگلا چکسواری میرپور آزاد کشمیر کا میرپور کی تمام مزدور پارٹیوں کیساتھ ملکر مشترکہ اجتجاج...

عام آدمی پارٹی کشمیر کا جمعہ کیبعد نیازی کی کابینہ کیخلاف اجتجاج

عام آدمی پارٹی بھی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا حصہ بننے جا رہی ہے کیونکہ نیازی کی گندی کابینہ نےُلوٹ مار کا...

عام آدمی پارٹی کے فونڈر ممبر جناب منظور حسین صاحب کی پہلی برسی منائی گئی

عام آدمی پارٹی کے فونڈر ممبر جناب منظور حسین صاحب کی پہلی برسی جامعہ عثمانیہ خالق آباد میرپور کشمیر میں منائی گئی،ڑی تعداد میں...